لاہور: این سی سی آئی اے مقدمے میں صحافی شاکر اعوان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

شاکر اعوان عوام کو بھڑکانے، تشدد پر اکسانے، خوف و ہراس پھیلانے اور غلط معلومات پھیلانے میں ملوث پائے گئے، مقدمے کا متن


ویب ڈیسک December 23, 2025

سیشن کورٹ لاہور نے این سی سی آئی اے کے مقدمے میں صحافی شاکر اعوان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے شاکر اعوان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے صحافی شاکر اعوان کی عبوری ضمانت 21 جنوری تک منظور کرلی، ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔

شاکر اعوان کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ، رانا معروف پیش ہوئے، این سی سی آئی اے شاکر اعوان کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مقدمہ کے متن کے مطابق شاکر اعوان کی پوسٹ نے ناصرف انتشار پھیلایا بلکے قومی سطح پر تفریق کا باعث بنی، شاکر اعوان نے پوسٹ کے زریعے اداروں کیخلاف عوام کو اکسایا۔

مقدمے میں مزید کہا گیا کہ ’شاکر اعوان عوام کو بھڑکانے،تشدد پر اکسانے اور خاف ہراس پھیلانے اور غلط معلومات پھیلانے میں ملوث پایا گیا‘۔

مقبول خبریں