عمران خان ذاتی مفاد کیلیے کس حد تک جا سکتے ہیں؟ خواجہ آصف بول پڑے

وزیراعظم تواتر کے ساتھ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں، اللہ کرے نتیجہ مثبت ہو، وزیر دفاع کا ٹوئٹ


ویب ڈیسک December 24, 2025

وزیر دفاع خواجہ آصف نے  اپنے بیان میں بتایا ہے کہ عمران خان اپنے ذاتی مفاد کے لیے کس حد تک جا سکتے ہیں۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہا کہ وزیر اعظم تواتر کے ساتھ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں۔ اللہ کرے مثبت اور نتیجہ خیز مذاکرات ہو سکیں۔

 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر کے سیاسی ڈی این اے میں مذاکرات کی گنجائش نہیں ہے۔ عمران خان نے ساری زندگی اپنے ذاتی مفاد پہ اول وآخر فوکس کیا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مذاکرات کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد  پر کیے جاتے ہیں، لیکن عمران خان کوئی اصول پرست شخص نہیں۔ وہ 200 فیصد مفاد پرست شخص ہے اور  اول و آخر اپنے ذاتی مفاد کا سوچتا ہے۔

وزیر دفاع  نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ذاتی منفعت کے لیے اصول و انسانی رشتے سب روند سکتا ہے۔

 

مقبول خبریں