27 ارب روپے کے کوہستان اسکینڈل میں مطلوب ملزم کی درخواستِ ضمانت خارج

عدالت نے نیب کی کارروائی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی خارج کر دی


ویب ڈیسک December 24, 2025

پشاور ہائیکورٹ نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم سرتاج کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی اور نیب کی کارروائی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی خارج کر دی۔

عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ ملزم نیب کے 27 ارب روپے کے اسکینڈل میں مطلوب ہے اور اس کے اکاؤنٹس میں 220 ملین روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں، جو مرکزی ملزمان کے اکاؤنٹس سے کی گئی تھیں۔ نیب کے مطابق ملزم اپنے بینک ٹرانزیکشنز کی وضاحت نہیں کر سکا۔

عدالت نے واضح کیا کہ اس مرحلے پر نیب کی تحقیقات میں مداخلت نہیں کی جا سکتی اور ملزم کی گرفتاری مجاز فورمز کے ذریعے کی گئی۔

عدالت نے کہا کہ ملزم کی آئینی درخواست خارج کی جاتی ہے اور اسے قبل از وقت ریلیف دینا مناسب نہیں ہوگا۔

مقبول خبریں