سندھ حکومت کا آکسفورڈ یونیورسٹی کیلیے اسکالر شپ کا اعلان

امیدواروں کو میرٹ پر پورا اترنا ہوگا جبکہ انگریزی زبان میں مہارت لازمی ہے


ویب ڈیسک December 25, 2025
فائل فوٹو

کراچی:

سندھ حکومت نے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے ’’بھٹو اسٹیم اسکالر شپ‘‘ کا اعلان کر دیا ہے۔

اسکالر شپ کا اعلان رواں سال کے اوائل میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی قیادت میں طے پانے والے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت کیا گیا ہے۔

اہلیت

گریجویٹ، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے امیدوار آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالر شپ کے لیے اہل ہوں گے۔ امیدواروں کو میرٹ پر پورا اترنا ہوگا جبکہ انگریزی زبان میں مہارت لازمی ہے۔

اس کے ساتھ، اسکالر شپ کے لیے سندھ کا ڈومیسائل اور شناختی کارڈ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

شارٹ لسٹ امیدواروں کو انٹرویو کے بعد فائنل کیا جائے گا۔

مقبول خبریں