بھارتی شائقین اپنے ’’کنجوس‘‘ کرکٹ بورڈ سے ناراض ہوگئے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کی وجے ہزارے ٹرافی میں سنچریوں کی دھندلی ویڈیوز جاری کیں جس پر شائقین نے طنزیہ انداز میں کہا کہ فوٹیج ’’سی سی ٹی وی کیمرے سے ریکارڈ شدہ‘‘ لگ رہی تھی۔
ایک اور شخص نے کہا کہ ’’ بھروسہ کرو ابھی دن اچھے نہیں چل رہے بی سی سی آئی کے، ایک دن وہ دنیا کا سب سے امیر بورڈ بنے گا نا تب دیکھنا اس کی ویڈیو کوالٹی، دعا کرو کہ 2026 تک اس کی غریبی ختم ہو جائے ‘‘۔
واضح رہے کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کا کوئی میچ ٹی وی یا ڈیجیٹل میڈیا پر نہیں دکھایا گیا، کوہلی کی ٹیم دہلی کا آندھرا پردیش سے میچ بند دروازوں کے پیچھے بنگلورو میں کھیلا گیا۔
روہت شرما جے پور میں سکّم کے خلاف ایکشن میں نظر آئے، بعد میں بورڈ نے سنچریوں کی جھلکیاں جاری کیں لیکن ان کی ناقص ویڈیو کوالٹی پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید ہوئی۔