مسجد الحرام میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی جان لینے کی کوشش کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر موجود سکیورٹی گارڈ نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے اس شخص کو زمین پر گرنے سے روکنے کی کوشش کی۔
اس دوران سکیورٹی گارڈ خود بھی زخمی ہو گیا۔ واقعے کے فوراً بعد دونوں افراد کو ضروری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق واقعے پر فوری ردِعمل دیا گیا اور صورتحال کو قابو کر لیا گیا۔