گوگل نے صارفین کو شرمندگی سے بچانے کیلئے اہم فیچر متعارف کرادیا

صارفین کی جانب سے جس فیچر کی مانگ طویل مدت سے کی جارہی تھی بالآخر ٹیکنالوجی کمپنی نے اس کو جاری کر دیا


ویب ڈیسک December 28, 2025

اگر آپ نے بھی کم عمری انتہائی بچگانہ ای میل ایڈرس بنا لیے تھے تو گوگل آپ کو اس شرمندگی سے بچانے کے لیے اہم فیچر متعارف رکا دیا ہے۔

صارفین کی جانب سے جس فیچر کی مانگ طویل مدت سے کی جارہی تھی بالآخر ٹیکنالوجی کمپنی نے اس کو جاری کر دیا۔

گوگل کے اکاؤنٹ ہیلپ پیج کے مطابق جی میل اکاؤنڈ ہولڈر اپنی اپنا موجودہ ای میل ایڈریس بدل سکیں گے اور ان کا ڈیٹا بھی محفوظ رہے گا۔

تاہم، اپ ڈیٹ کی جو ہدایات ہیں وہ صرف گوگل کے سپورٹ پیج کے ہندی ورژن پر موجود ہے جس سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ فیچر کا اجراء صرف بھارت میں شروع کیا گیا ہے۔

البتہ، اس ہی صفحے پر یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ فیچر بتدریج تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا جس سے یہ سمجھا جا سکتا ہے جی یہ فیچر عالمی سطح پر پیش کیا جائے گا لیکن اس میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔

انگریزی ورژن کے پیچ میں ای میل ایڈریس کے حوالے سے وہی ہدایات موجود ہیں جس میں واضح تھا کہ ای میل ایڈرس بدلا نہیں جا سکتا۔

دوسری جانب گوگل کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

مقبول خبریں