انگلینڈ نے آئندہ ماہ سری لنکا کے وائٹ بال دورے کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے جس میں تین ایک روزہ میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس کے ساتھ ہی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے ایک ابتدائی اسکواڈ بھی نامزد کیا گیا ہے۔
یہ ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔
فاسٹ بولر جوش ٹنگ کو پہلی مرتبہ انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب جوفرا آرچر کو اگرچہ ابتدائی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، تاہم وہ سری لنکا کا دورہ نہیں کریں گے۔
حالیہ ایشز سیریز کے دوران ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہونے والے جوفرا آرچر اس وقت انگلینڈ کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم 18 جنوری 2026 کو سری لنکا کے لیے روانہ ہوگی۔
اسکواڈ:
ہیری بروک (کپتان)، ریحان احمد، جوفرا آرچر، ٹام بینٹن، جیکب بیتھل، جوز بٹلر، برائیڈن کارس، سیم کرن، لیام ڈاسن، بین ڈکٹ، ول جیکس، جیمی اوورٹن، عادل راشد، فل سالٹ، جوش ٹونگ، لیوک ووڈ