کراچی، سرجانی ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار ملزم سے ایک پستول، موبائل فون، کیش رقم اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی، پولیس


اسٹاف رپورٹر January 02, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں سرجانی ٹاؤن پولیس نے کنیز فاطمہ سوسائٹی کے قریب ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت محمد ناصر کے نام سے کی گئی۔

گرفتار ملزم سے ایک پستول، موبائل فون، کیش رقم اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔

مقبول خبریں