چین نے اپنی ترقی سے خوفزدہ امریکا کیلئے ایک طنزیہ گانا شیئر کردیا

امریکا میں چینی سفارتخانے نے تقریباً 56 سیکنڈ کی گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی


ویب ڈیسک January 09, 2026

چین نے اپنی ترقی پر امریکی خدشات کو لے کر طنزیہ انداز میں ایک گانے کی ویڈیو سفارتی طور پر شیئر کی ہے۔

امریکا میں چینی سفارتخانے نے تقریباً 56 سیکنڈ کی گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں ایک باز (امریکا کی علامت) کو دکھایا گیا ہے جو چین کی بڑھتی ہوئی طاقت پر پریشان ہوتا ہے۔

 

چین کو ایک محنتی پانڈا کے طور پر پیش کیا گیا جو ٹیکنالوجی، سولر پینلز، الیکٹرک گاڑیاں اور راکٹ لانچنگ جیسی ترقی میں مصروف ہے۔

گانے کے بول میں کہا گیا ہے کہ جب امریکا ترقی کرتا ہے تو یہ ‘پروگریس’ کہلاتا ہے اور جب چین ترقی کرتا ہے تو اسے ‘اوورکیپیسیٹی’ یا خدشے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جسے وہ ایک تضاد کے طور پر چیلنج کرتا ہے۔

یہ ویڈیو انگریزی میں ہے جس کے ساتھ چینی سب ٹائٹلز بھی ہیں اور اسے سفارتی طنزیہ میم انداز میں شیئر کیا گیا تاکہ امریکا میں چین کے بارے میں منفی بیانیے کا ردعمل دیا جا سکے۔

یہ ویڈیو چین امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی اقتصادی، تجارتی اور ٹیکنالوجیکل مقابلے کے تناظر میں سامنے آئی ہے، خاص طور پر جب امریکا چین پر ٹیرف اور تجارتی سختی لگا رہا ہے۔

مقبول خبریں