صدر آصف زرداری کل بحرین کے دورے پر روانہ ہوں گے

دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا


ویب ڈیسک January 12, 2026

اسلام آباد:

صدر مملکت آصف علی زرداری 13 سے 16 جنوری 2026 تک مملکتِ بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق   دورے میں صدر مملکت کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ اس دوران صدر آصف زرداری بحرین کے فرمانروا حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ ان کی ولی عہد و وزیر اعظم بحرین شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جن میں باہمی دلچسپی کے موضوعات شامل ہوں گے۔

یہ دورہ پاکستان اور برادر خلیجی ملک بحرین کے درمیان طویل عرصے سے قائم تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ تجارت و اقتصادی شراکت داری، دفاع و سلامتی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کے مواقع کو وسعت دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں