کراچی میں آوارہ کتوں نے متعدد بچوں کو کاٹ لیا

واقعات اتحاد ٹاؤن کے دو علاقوں نواب اور قائم خانی کالونیوں میں پیش آئے، مکینوں کا کتوں کیخلاف مہم شروع کرنے کا مطالبہ


ااسٹاف رپورٹر January 14, 2026

شہر قائد میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات تھم نہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن کے علاقے قائخانی کالونی اور نواب کالونی میں آوارہ کتوں کی بہتات نے مکینوں خصوصاً خواتین اور بچوں کو خوف میں مبتلا کیا ہوا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق چند روز کے دوران مختلف واقعات میں آوارہ کتوں نے حملہ کر کے متعدد بچوں کو زخمی کیا۔

علاقہ مکینوں نے کتوں کے حملے میں زخمی ہونے والے کمسن بچوں کو فوری طبی امداد کے لیے سرکاری و نجی اسپتال پہنچایا۔

مکینوں نے یونین کونسل کے عہدیداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر آوارہ کتوں کے خلاف مہم شروع کی جائیگی تاکہ معصوم بچوں کو کتوں کے حملوں سے بچایا جا سکے۔

مقبول خبریں