لاہور میں خاتون ڈکیت شہری سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

خاتون کے ساتھ 15 سالہ دو لڑکے بھی ڈکیتی کی واردات میں شامل تھے، ایف آئی آر


ویب ڈیسک January 16, 2026

لاہور:

لاہور میں مرد ڈاکوؤں کے بعد خاتون ڈکیت کی انٹری نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

خاتون ڈکیت نے اسلحہ کے زور پر ایک شہری کو لوٹ لیا۔ ڈکیتی کا واقعہ تھانہ ہنجروال کی حدود میں پیش آیا۔

ایف آئی آر کے مطابق خاتون کے ساتھ 15 سالہ دو لڑکے بھی ڈکیتی کی واردات میں شامل تھے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے شہری کو اسلحہ دکھا کر نقدی چھین لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ڈکیت شہری سے 7 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئی۔ واقعے کا مقدمہ متاثرہ شہری مختیار حسین کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مقبول خبریں