کراچی:
سانحہ گل پلازہ پر جماعت اسلامی نے سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی۔
سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق تحریک التوا میں کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ نے کراچی کے کرپٹ اور بوسیدہ نظام کو بے نقاب کردیا، فائر بریگیڈ کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں، غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔
محمد فاروق نے کہا کہ 1200 دکانوں پر مشتمل گل پلازہ میں آتشزدگی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ میں مبتلا ہوں، کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن پر عملدرآمد نہیں ہورہا جس کے باعث شہر میں مزید مخدوش عمارتیں وجود میں آرہی ہیں۔