مانسہرہ: گڑھی حبیب اللہ میں چیتے کا خوفناک حملہ، کالج جانے والا نوجوان شدید زخمی

 محکمہ وائلڈ لائف خاموش تماشائی بنا ہوا ہے جب کہ اس قبل بھی گاؤں برارکوٹ میں شیر لوگوں کے مال مویشیوں کو کاٹ چکا ہے


ویب ڈیسک January 21, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی تحصیل گڑھی حبیب اللہ  میں چیتے کے حملے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

گڑھی حبیب اللہ کے نواحی علاقے گاؤں برارکوٹ میں آج صبح کالج جاتے ہوئے لڑکے پر چیتے نے حملہ  کیا جس کے نتیجے میں ڑکا شدید زخمی ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف خاموش تماشائی بنا ہوا ہے جب کہ اس قبل بھی گاؤں برارکوٹ میں شیر لوگوں کے مال مویشیوں کو کاٹ چکا ہے لیکن محکمہ نے کوئی کاروائی نہیں کی۔

مقبول خبریں