عظمیٰ بخاری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر طنز

ارے واہ اتنی ترقی ہورہی ہے تبدیلی کے صوبے میں؟ ہمیں پتا ہی نہیں چلا، وزیر اطلاعات پنجاب


ویب ڈیسک January 21, 2026

لاہور:

وزیر اطلاعات   پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر طنز پر مبنی ٹوئٹ کردیا۔

صوبائی وزیر نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کے پی کے میں گٹر کا ڈھکن لگنے سے پہلے اور بعد کی تصویریں شیئر کی ہیں، جس میں کے پی حکومت کے ایک پوسٹر میں سہیل آفریدی کی بھی دو مختلف تصاویر بنی ہوئی ہیں۔

ٹوئٹ میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ارے واہ اتنی ترقی ہورہی ہے تبدیلی کے صوبے میں؟ ہمیں پتا ہی نہیں چلا۔ ماشااللہ۔ ‏خوامخواہ تنقید ہوتی ہے کام نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھیں گٹر لگنے سے پہلے اور بعد کی تصویریں جاری ہو گئی ہیں۔

 

مقبول خبریں