خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں پیشرفت

خلیل الرحمان کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا


ویب ڈیسک January 21, 2026

ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

عدالت نے مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ آمنہ عروج کی ضمانت عدالت نے تین لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ ملزمہ نے اپنے وکیل کی وساطت سے ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ ملزمہ کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

 

مقبول خبریں