کراچی کے علاقے صدر ایم اے جناح روڈ پر واقع آتشزدگی کا شکار گل پلازہ کی تعمیر سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔
گل پلازہ منجمینٹ کمیٹی کے صدر تنویر پاستا نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سانحہ گل پلازہ میں متاثرہ دکانداروں کے ازالے کے لیے وفاقی اور سندھ حکومت باضابطہ پیکج کا اعلان جلد کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے کراچی چیمبر آف کامرس اور ہماری کمیٹی مشترکہ تجاویز مرتب کررہی ہے۔دکانداروں کو ایک پرفارما دیا جائے گا جس میں دکان کا سائز اور کاروباری تفصیلات ہوں گی اور ان کوائف پر مشتمل فارم کی تصدیق کی جائے گی جس کے بعد دکانداروں کے کاروبار کی بحالی کے لیے طریقہ کار کے مطابق مدد کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ گل پلازہ دوبارہ اس مقام پر تعمیر ہوگا، جلد ریسیکو آپریشن کی تکمیل کے بعد مارکیٹ کی تعمیر ہوگی، انہوں نے کہا کہ سانحہ بولٹن مارکیٹ بحالی کے طرز پر گل پلازہ کے تاجروں کا مسئلہ حل ہوگا۔