سرگودھا میں بھوسے سے لدا ٹرک الٹ گیا، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

حادثے کا شکار ہونے والا ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا جس پر 12 مزدور سوار تھے


ویب ڈیسک January 22, 2026

سرگودھا میں میلو وال سے دھوری روڈ پر تیز رفتار ٹرک الٹنے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ٹرک بھوسے سے لدا ہوا تھا جو تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا جس پر 12 مزدور سوار تھے۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد علی، محمد عدیل، علی اور محمد امجد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں کو پولیس نے تحویل میں لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

 

مقبول خبریں