لاہور پولیس کی بڑی کاروائی، گھر میں لاکھوں مالیت کی نقب زنی کر کے فرار ہونے والے ملزمان گرفتار

باغبانپورہ پولیس کو شہری شاھد محمود کی درخواست موصول ہونے پر نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا


ویب ڈیسک January 23, 2026

باغبانپورہ پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے گھر میں لاکھوں مالیت کی نقب زنی کر کے فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

باغبانپورہ پولیس کو شہری شاھد محمود کی درخواست موصول ہونے پر نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایس پی کینٹ نے کہا کہ چند روز قبل ملزمان نے باغبانپورہ کے علاقے سے گھر میں پرائزبانڈ مالیت 03 لاکھ، 02 موبائل، زیورات اور نقدی 02 لاکھ کی واردات کر کے فرار ہوگئے تھے،

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹاسک دیا گیا تھا۔

ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم عبداللہ اور شاھد کو لوٹی ہوئی رقم سمیت گرفتار کر لیا،

ایس پی کینٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کردیا گیا۔

مقبول خبریں