کراچی میں ہیوی ٹریفک سے گھر اجاڑ گئے،2 نوجوان جاں بحق

حادثے میں تیسرا نوجوان شدید زخمی ہوا، ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار


منور خان January 24, 2026
فوٹو ایکسپریس

شرافی گوٹھ  فیوچر موڑ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نواجون جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شرافی گوٹھ  فیوچر موڑ الجنت ہوٹل کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نواجون جاں بحق ہوگئے۔

 متوفین کی لاشوں اور زخمی کو چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا ہے جبکہ متوفین کی شناخت 18 سالہ عاصم ، 17 سالہ رحمٰن کے نام سے کی گئی۔

زخمی نوجوان کی شناخت 18 سالہ طلحہٰ کے نام سے ہوئی جس کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حادثے کا شکار نوجوانوں کی موٹر سائیکل ٹریلر سے ٹکرائی تھی جو کہ مانسہرہ  کالونی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹریلر کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

مقبول خبریں