کراچی:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ ہیکرز آج بہت منظم ہیں، جیو پولیٹیکل صورت حال میں سائبر خطرے میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تحت سائبر ڈرلز ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ ہیکرز آج بہت منظم ہیں، جیو پولیٹیکل صورت حال میں سائبر خطرے میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائبر خطرے سے کوئی اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتا، ریگولیٹر کو بینکوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستانی بینک ڈیجیٹل ٹرانسفارمییشن پر کام کررہے ہیں، سائبر سیکورٹی ڈرلز مستقبل کے خطرات سے مقابلہ کرنے کے لیے اہم ہے، ہم عالمی طرز کے مطابق سائبر سیکورٹی کا کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے سائبر سیکورٹی کا پورا ڈپارٹمنٹ بنایا ہے، فنانشل اسٹیبلیٹی کے لیے سائبر سیکیورٹی ضروری ہے۔