پختونخوا حکومت نے عوامی تنقید کے بعد منرل ڈیولپمنٹ کمپنی پر عملدرآمد روک دیا

عوام میں مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے کئی چیزوں کو لے کر ابہام اور شکوک و شبہات ہیں، وزیراعلیٰ پختونخوا


ویب ڈیسک January 24, 2026
فوٹو: فائل

پشاور:

خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی تنقید کے بعد منرل ڈیولپمنٹ کمپنی پر عملدرآمد روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تنقید کے بعد صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا منرل ڈویلپمنٹ کمپنی پر عملدرآمد روک دیا  ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سوشل میڈیا پر پیغام بھی جاری کردیا ۔

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ جیسے انرجی اور تیل و گیس کے لیے اپنی کمپنی بنائی جا چکی ہے ایسی ہی صوبائی حکومت معدنیات  کے لیے بھی ایک کمپنی بنانا چاہتی ہے، تاکہ خیبرپختونخوا کے عوام اپنے قیمتی وسائل سے  فائدہ اٹھا سکیں اور غیرقانی مائننگ اور مافیاز کا خاتمہ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ  کابینہ میں پیش ہونے والا بل  مائنز اینڈمنرل بل 2025 نہیں بلکہ  خیبر پختونخوا منرل ڈویلپمنٹ کمپنی بنانے کا بِل تھا، تاہم عوام میں مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے کئی چیزوں کو لے کر ابہام اور شکوک و شبہات ہیں۔ لہٰذا ہم اس کمپنی اور قانون سازی کے عمل کو فی الحال یہیں پر روک رہے ہیں۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عوام کا اعتماد ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے  منرل ڈویلپمنٹ کمپنی بل کی منظوری دی تھی ۔

مقبول خبریں