لاہور میں غباروں میں ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹنے سے خاتون جاں بحق

واقعہ بیکری انم پلازہ کے پاس پیش آیا


ویب ڈیسک January 25, 2026

لاہور میں پی آئی اے روڈ کے پاس ہوا والی ٹینکی پھٹنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بیکری انم پلازہ کے پاس پیش آیا جس کی کال ریسکیو 1122 کو موصول ہوئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے خاتون جاں بحق ہونے کے علاوہ دو بچیاں بھی زخمی ہوئیں۔

زخمی بچی کوفوری طور جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ نور تاج زوجہ زویر کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمیوں کی شناخت 10 ماہ جویریا اور 24 سالہ انم کے نام سے ہوئی۔

مقبول خبریں