انڈر 19 ورلڈکپ سپر سکسز: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

پاکستان کی جانب سے علی رضا اور محمد صیام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے


اسپورٹس ڈیسک January 27, 2026

آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ کے سپر سکس مرحلے میں گرین شرٹس آج نیوزی لینڈ سے نبرد آزما ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تیسرے اوور کی ابتداء میں ہی پہلی وکٹ گرنے کے باجود نیوزی لینڈ کا جارحانہ کھیل جاری ہے۔

نیوزی لینڈ نے 8 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنالیے ہیں۔ ہیوگو بوگ 39 اور مارکو ولیم ایلپ 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا اور محمد صیام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

آج کھیلے جانے والے گروپ 2 کے دوسرے میچ میں بھارت اور زمبابوے مدمقابل ہیں۔

بلاوایو میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔

بھارت نے 8 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 89 رنز بنالیے ہیں۔ آرون جارج 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے پناشی مزئی نے وکٹ حاصل کی ہے۔

مقبول خبریں