خاتون ٹیچر کا نابالغ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق سے بچہ پیدا کرنے کا اعتراف

اسکول ٹیچر کو نابالغ طلبا کیساتھ جنسی کرائم پر 26 مارچ 2026 کو سزا سنائی جائے گی


ویب ڈیسک January 28, 2026
33 سالہ میوزک ٹیچر نے نابالغ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق سے بچے کو پیدا کرنے کا اعتراف

آسٹریلیا کی عدالت میں ایک شادی شدہ ٹیچر نے نابالغ طالب علم کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے اور اس کے بچے کو جنم دینے کا اعتراف کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی آسٹریلیا کے علاقے منڈورا سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ شادی شدہ ٹیچر ناؤمی ٹیکیا کریگ نے عدالت میں 15 الزامات تسلیم کیے ہیں۔

عدالت کو بتایا گیا کہ خاتون ٹیچر نے اگست 2024 سے دسمبر 2025 تک جنسی تعلق رکھے جب کہ طالبعلم کی اُس وقت عمر صرف 12 برس تھی۔

خاتون ٹیچر پر ابتدائی طور پر چار الزامات عائد کیے گئے تھے تاہم تفتیش کے بعد مزید 11 الزامات شامل کیے گئے جنہیں ملزمہ نے تسلیم کرلیا۔

خاتون ٹیچر نے جن جنسی جرائم کو قبول کیا ہے ان میں ایک نابالغ لڑکے کے ساتھ مسلسل جنسی تعلقات استوار کیے رکھنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر نے نابالغ طالب علم کے ساتھ جنسی تعلق تقریباً 14 ماہ تک جاری رکھا اور دورانِ حاملہ بھی ہوئیں اور اس کے بچے کو جنم بھی دیا۔

خاتون ٹیچر ناؤمی ٹیکیا کریگ پر13 سال سے کم عمر بچے کے ساتھ جنسی تعلق اور ایک بچے کو جنم دینے، 16 سال تک کے دیگر طلبا کا جنسی استحصال، بچوں کے ساتھ مسلسل فحش رویہ رکھنے اور بچوں کے جنسی مواد رکھنا شامل ہیں۔

پولیس کمشنر نے اس واقعے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے خلاف جنسی جرائم معاشرے کے لیے صدمہ ہیں، خاص طور پر جب ملزمہ کسی عہدے یا ذمہ داری میں ہو۔

خاتون ٹیچر ٹیکیا کریگ نے آڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں تمام الزامات تسلیم کیے جس پر عدالت نے اس کی ضمانت حفاظتی شرائط کے ساتھ برقرار رکھی جس میں کسی بھی بچے کے ساتھ اکیلے رابطے میں نہ آنے کی پاسداری شامل ہے۔

خیال رہے کہ ٹیکیا کریگ فریڈرک آئرون انیگلیکن اسکول میں پڑھاتی تھیں اور جس وقت انھیں گرفتار کیا گیا وہ دوسرے بچے کی پیدائش پر چھٹیوں پر تھیں۔

فریڈرک اسکول نے والدین کو یقین دلایا کہ متاثرہ لڑکا ان کے اسکول کا طالب علم نہیں تھا اور یہ بھی کہ خاتون ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال متاثرہ طلبا کی شناخت ظاہر نہیں کی جا رہی ہے اور نہ ہی یہ بتایا جا سکتا ہے کہ ان طلبا کا تعلق کس اسکول سے تھا۔

یہ کیس ضلعی عدالت میں بھیجا گیا ہے جہاں اگلی سماعت 27 مارچ 2026 کو ہوگی اور خاتون ٹیچر کو سزا سنائی جائے گی۔

 

 

مقبول خبریں