حیدرآباد میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

زلزلہ زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کے اندر ریکارڈ کیا گیا


ویب ڈیسک January 28, 2026
فوٹو فائل

حیدرآباد:

حیدرآباد میں 3.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلہ زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کے اندر ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں