دانتوں کو بغیر نقصان پہنچائے سفید کرنیوالا پاؤڈر تیار

چینی سائنس دانوں نے دانت سفید کرنیوالے پاؤڈر کا ایک نمونہ تیار کیا ہے جو برقی ٹوتھ برش کی جھنجھناہٹ سے فعال ہو جاتا ہے


ویب ڈیسک January 28, 2026

چینی سائنس دانوں نے دانت سفید کرنے والے پاؤڈر کا ایک نمونہ تیار کیا ہے جو برقی ٹوتھ برش کی جھنجھناہٹ سے فعال ہو جاتا ہے۔

اس پیش رفت کے بعد سائنس دان پُر امید ہیں کہ اس کی مدد سے وہ نئے، مؤثر اور باآسانی گھر پر انجام دیے جانے والے طریقہ کار وضع کر سکیں گے جو بحفاظت دانتوں کو سفید کرے گی اور منہ کی صحت کا خیال رکھے گی۔

داتوں پر داغ کی عمومی وجہ جینیاتی عوامل ہوسکتی ہے جبکہ کافی یا ٹماٹر جیسے مشروبات اور غذاؤں کا استعمال یہاں تک کہ باقاعدگی کے ساتھ برش کرنا بھی دانتوں پر داغ کا سبب بن سکتا ہے۔

عام طور پر دانتوں پر سے داغ ہٹانے کے لیے کیمیکل سے بنے وائٹنرز تجویز کیے جاتے ہیں، جن کو دانتوں کو نقصان پہنچانے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔

مثال کے طور پر پیروکسائیڈ سے بنے بلیچنگ جیل اور ماؤتھ واش (جو ڈینٹل کلینکس میں استعمال کیے جاتے ہیں) ری ایکٹیو آکسیجن اسپیشیز (ROS) نامی مالیکیولزجنم دیتے ہیں جو صرف داغ کا سبب بننے والے مالیکیول کو ہی نہیں بلکہ دانت کے انامل کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔

اب سائنس دانوں نے ایک پاؤڈر ڈیزائن کیا ہے جو برقی ٹوتھ برش کی جھنجھناہٹ سے فعال کر دانتوں کو بھی سفید کرنے کے ساتھ اس کی حفاظت بھی کر سکے گا۔

مقبول خبریں