انٹربینک، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 280 روپے 88 پیسے کی سطح پر بند ہوئی


احتشام مفتی January 28, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان کان کنی ایک اہم شعبے کے طور پر ابھرنے، باہمی تعاون و صلاحیت سے اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ منصوبوں، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر دسمبر 2026 تک 40 تا 48 ارب ڈالر تک پہچنے کی پیش گوئی، ورکرز انفلوز میں تسلسل سے اضافے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

مستقبل کے واجبات کا حجم گھٹنے اور نئے انفلوز کی توقعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

ایک موقع پر ڈالر کی قدر 27پیسے کی کمی سے 279روپے 55پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 279روپے 81 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 2 پیسے کی کمی سے 280 روپے 88 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

مقبول خبریں