بھاٹی گیٹ داتا دربار کے قریب کھلے سیوریج مین ہول میں ماں بیٹی کے گرنے کے دلخراش واقعے کے بعد وزیر اعلی مریم نواز نے انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ماں اور بچی کے دردناک واقعہ کے ریسکیو آپریشن میں موجود تمام اداروں کے حکام کٹہرے میں کھڑا کر دیا۔
گھر جانے کے بجائے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت بھکر سے واپسی پر ایئرپورٹ پر ہی ہنگامی اجلاس ہوگا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو نے پولیس، ریسکیو 1122، واسا اور ضلعی انتظامیہ واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں پر مبنی غیر جانبدار فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ فوری پیش کریں گے۔
https://www.youtube.com/watch?v=iFyeRTkQVrk
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بھکر کی مصروفیات کے دوران مسلسل ماں اور بچی کے واقعے کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لی
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کی روشنی میں فوری اور سخت ترین کارروائیوں کا عندیہ دیا، آپریشن کی متضاد اور غیر مستند اطلاعات دینے والے تمام افسران اور اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔