کراچی میں نجی اسکول کی وین میں آگ بھڑک اٹھی، 5 بچے جھلس گئے

اسکول وین میں آگ بھڑک اٹھنے سے شاہ فیصل کالونی پل پر ٹریفک کی روانی بھی متاثرہو گئی


ویب ڈیسک January 29, 2026

شاہ فیصل کالونی پل پرنجی اسکول کی وین میں آگ لگنے سے اسکول وین میں سوار5 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسکول وین میں آتشزدگی کے دوران اسکول وین کے بیگس، لنچ باکس اورپانی کی بوتلیں بھی جل گئیں۔

آتشزدگی کے دوران اسکول وین مکمل جل گئی جبکہ اس کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہو گیا، پولیس حکام کے مطابق اسکول وین میں سوار تمام بچے محفوظ ہیں۔

اسکول وین میں آگ لگتے ہی شاہ فیصل پل سے گزرنے والے شہری رک گئے جبکہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور شہریوں نے اسکول وین میں سوار بچوں کو وین سے باہر نکلنے میں مدد فراہم کی۔

اسکول وین میں آگ بھڑک اٹھنے سے شاہ فیصل کالونی پل پر ٹریفک کی روانی بھی متاثرہو گئی، جھلس کر زخمی ہونے والے بچوں کوفوری طورپرقریبی واقعے اسپتال منتقل  کردیا گیا جہاں جھلس کرزخمی ہونے والے بچوں کوفوری طبی امداد فراہم  کی گئی۔

وزیر داخلہ سندھ نےایڈیشنل آئی جی کراچی کوہدایت کی ہے کہ تمام اسکول وین کا آڈٹ کیا جائے۔ اسکول وین میں بچوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اسکول انتظامیہ کواعتماد میں لیا جائے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمارا مقصد بہترین اقدامات کے تحت بچوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

مقبول خبریں