پی آئی اے نجکاری کی دستاویزات پر دستخط کی تقریب، وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت

پی آئی اے نجکاری کے حوالے سے حکومت اور عارف حبیب کنسورشیم کے مابین دستاویزات پر دستخط ہوئے


ویب ڈیسک January 29, 2026

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری کے حوالے سے حکومت اور عارف حبیب کنسورشیم کے مابین ٹرانزیکشن کے دستاویزات پر دستخط و تبادلے کی تقریب منعقد ہوئی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری کے حوالے سے حکومت اور عارف حبیب کنسروشیم کے مابین ٹرانزیکشن کے دستاویزات پر دستخط و تبادلے کی تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک رہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل آج انجام کو پہنچا، پی آئی اے کی نجکاری شفاف انداز میں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اپنے عروج پر تھا اس زمانے میں نہ صرف پاکستان کے شہروں میں بلکہ دنیا میں بورڈ لگے ہوتے تھے ’پی آئی اے گریٹ پیپل ٹو فلائی ود‘ مجھے کامل یقین ہے کہ عارف حبیب اور ان کی پوری ٹیم پی آئی اے کو اسی مقام پر لے کر جائیں گے۔

 

مقبول خبریں