بسنت تہوار کی خوشیاں امیر شوقین مزاج تک محدود، غریب محروم

دکانداروں نے پتنگ ڈور اور گڈوں کے منہ مانگے دام وصول کرنا شروع کر دیے


ویب ڈیسک February 01, 2026

ڈور پتنگ اور گڈے کے ریٹ مقرر نہ ہونے کی وجہ سے اس بار درمیانے اور غریب افراد بسنت منانے سے محروم رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں دو پیس ڈور کا پناہ 6000 سے 7000 تک فروخت ہونے لگا ہے۔جبکہ تاوا گڈا 300 تک اور ڈیڈ تاوا گڈآ 500 سے 600 تک فروخت ہونے لگا ہے۔

دوسری جانب پتنگ ایک ہزار سے پندرہ سو تک فروخت ہونے لگی۔ موچی گیٹ باغبانپورہ سمیت دیگر جگہوں پر رات خریداروں کا رش دیکھنے میں آیا۔

خریداروں کے رش کے باعث دکانداروں نے پتنگ ڈور اور گڈوں کے منہ مانگے دام وصول کرنا شروع کر دیے۔ ڈور اور پتنگ گڈوں کی زائد قیمتیں ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نان روٹی کی قیمت مقرر ہو سکتی ہے تو پتنگ ڈور گڈی کی قیمت کیوں نہیں۔ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث لوگ بسنت منانے سے محروم رہیں گے۔

مقبول خبریں