لاہور: سیوریج لائن میں گرکر جاں بحق خاتون اور بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

دونوں ماں بیٹی کے سروں پر زخم کے نشانات پائے گئے جب کہ  خاتون سعدیہ کے دائیں کندھے کی ہڈی بھی ٹوٹ چکی تھی


ویب ڈیسک February 02, 2026

بھاٹی گیٹ پر داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونیوالی ماں بیٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ماں بیٹی کے سروں پر زخم کے نشانات پائے گئے جب کہ  خاتون سعدیہ کے دائیں کندھے کی ہڈی بھی ٹوٹ چکی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا  ہے کہ 9 ماہ کی بچی ردا فاطمہ کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی،  سعدیہ کی کمر پر متعدد زخموں کے نشانات تھے،  دونوں کی موت سر اور گردن کی ہڈیاں ٹوٹنے کی وجہ سے ہوئیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم خاتون ڈاکٹر نے کیے جس کے بعد رپورٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں