عمران خان اور بشری بی بی کے میڈیکل کے لیے درخواست سماعت کے لیے منظور

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا زاتی معالجین سے ٹیسٹ کرایا جائے


ویب ڈیسک February 02, 2026

عمران خان اور بشری بی بی کے میڈیکل کے لیے درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا زاتی معالجین سے ٹیسٹ کرایا جائے، پمز میں آنکھوں کے معائنہ پروسیجر کی میڈیکل رپورٹ فراہم کی جائے۔

بشری بی بی اور بانی چیئرمین کے میڈیکل کے لیے 3 زاتی معالجین کے نام پیش کیے گئے اور کہا گیا کہ عمران خان کا علاج معالجہ میں زاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی لازم قرار دی جائے۔

وکیل صفائی  نے کہا کہ جیل مینوئل مطابق کسی بھی مریض ملزم کا میڈیکل پروسیجر ضرورت ہوتو فیملی کو آگاہ کرنا لازم ہے۔

عدالت نے بشری بی بی اور بانی کے میڈیکل ٹیسٹ درخواست سماعت کیلئے منظور کی، کل منگل سپرنٹینڈنٹ جیل اڈیالہ سے کمنٹس مانگے گئے ہیں۔

وکیل صفائی نے کہا کہ زاتی معالج موجودگی بغیر کسی میڈیکل ٹیسٹ یا پروسیجر کو تسلیم نہیں کریں گے، علیمہ خان کے بنک اکاؤنٹ شناختی کارڈ پاسپورٹ بحال نا ہوا تو توہین عدالت درخواست دینگے۔

مقبول خبریں