راؤ عبدالکریم آئی جی پنجاب تعینات، عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے بنانے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد راؤعبدالکریم کو آئی جی پنجاب پولیس تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن رات گئے جاری کر دیاجائے گا


ویب ڈیسک February 02, 2026

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ  راؤ عبدالکریم کو نئے آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اہم انتظامی تبدیلیوں پر غور کیا جا رہا ہے جس کے تحت موجودہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عثمان انور کی جگہ راؤ عبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب پولیس لگانے کے لیے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد راؤعبدالکریم کو آئی جی پنجاب پولیس تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن رات گئے جاری کر دیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے راجہ رفعت مختار کو او ایس ڈی لگایا جا رہا ہے جبکہ ان کی جگہ ڈاکٹر عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے لگایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی قیادت کے تقرر کے بعد پنجاب پولیس میں پالیسی اور انتظامی سطح پر مزید اقدامات متوقع ہیں۔

 

مقبول خبریں