امریکا: ٹھوڑی پر سیڑھی سنبھالنے کا انوکھا ریکارڈ

ڈیوڈ رش نے اپنی ٹھوڑی پر 19 منٹ اور 11 سیکنڈ تک سیڑھی کا توازن قائم کر کے اپنا ریکارڈ واپس لے لیا


ویب ڈیسک February 03, 2026

سیریل گینیز ورلڈ ریکارڈ شکن ڈیوڈ رش نے اپنی ٹھوڑی پر 19 منٹ اور 11 سیکنڈ تک سیڑھی کا توازن قائم کر کے اپنا ریکارڈ واپس لے لیا۔

بیک وقت سب سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈز رکھنے والے ڈیوڈ رش (جن کا تعلق امریکی ریاست آئیڈاہو سے ہے) نے اس سے قبل 2016 میں طویل مدت (5 منٹ اور 31 سیکنڈ) تک سیڑھی کا توازن قائم کر کے اپنا 10 واں گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔

انہوں نے یہ ریکارڈ 2018 میں 11 منٹ تک سیڑھی کا توازن قائم کر کے دوبارہ حاصل کیا جس کے بعد ایک شخص نے 18 منٹ قریب سیڑھی ٹھوڑی پر اٹھا یہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

جس کو ڈیوڈ رش نے تازہ ترین کوشش میں 19 منٹ اور 11 سیکنڈ کے ساتھ توڑا۔

ڈیوڈ رش نے ایک ویب سائٹ پر لکھا کہ اسٹاپ واچ میں کچھ مسئلے کی وجہ سے وقت ٹھیک نہیں آ سکا۔ درست دورانیہ 19 منٹ اور 13 سیکنڈ ہونا چاہیے تھا۔ اس لیے تکنیکی اعتبار سے ان کے دو سیکنڈ کم ہوگئے۔

مقبول خبریں