کراچی:
پاک بحریہ کے زیر انتظام بحری مشق سی گارڈ کے تیسرے ایڈیشن کے سمندری فیز کا آغاز ہوگیا۔
بحری مشق سی گارڈ میں اے این ایف، ایف آئی اے، سندھ پولیس، کوسٹ گارڈز، پاکستان کسٹم سمیت 53 اسٹیک ہولڈرز حصہ لے رہے ہیں۔
بحری مشقوں میں بندرگاہوں اور اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کی صلاحیتوں کی جانچ ہوگی۔
مشقوں کے دوران گوادر پورٹ کی سیکیورٹی پر مامور ٹاسک فورس 88 بھی عملی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی۔
مشقوں میں انسداد منشیات فورس، کسٹمز سمیت دیگر اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور ردعمل کو بہتر بنانے کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا، پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 9 فروری کو اختتام پزیر ہوگی۔