رواں مالی سال: 7 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 28 فی صد اضافہ

جنوری 2026ء میں پاکستان کی برآمدات پہلی بار 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں، وفاقی ادارہ شماریات


ارشاد انصاری February 03, 2026

اسلام آ باد:

رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ(جنوری 2026ء  )میں پاکستان کی برآمدات پہلی بار 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں البتہ رواں مالی سال2025-26 کےپہلے 7 ماہ (جولائی تا جنوری)میں تجارتی خسارےمیں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اعدادوشمار کےمطابق برآمدات کاحجم 35 فیصد اضافےسے 3.1 ارب ڈالرتک پہنچ گیا ہے۔ جنوری میں درآمدات 5 فیصدکم ہوکر 5.8 ارب ڈالر رہ گئیں۔ ماہانہ تجارتی خسارہ 29 فیصدکم ہوکر 2.7 ارب ڈالر تک محدود رہ گیا ہے، البتہ مالی سال کےپہلے 7 ماہ میں تجارتی خسارےمیں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کےمطابق جولائی تاجنوری تجارتی خسارہ 17 ارب ڈالرسےبڑھ کر 22 ارب ڈالرسےتجاوزکرگیا۔ جولائی تا جنوری برآمدات 7 فیصد کمی سے 18.19 ارب ڈالر رہیں۔ اس دوران درآمدات 9.42 فیصد بڑھ کر 40 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ گزشتہ سال 7 ماہ میں 36.77 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ جنوری 2025ء  کے مقابلے پاکستانی برآمدات میں 3.73 فیصد اضافہ ہوا۔

مشیر وزیرخزانہ خرم شہزادکا کہنا ہےکہ بڑھتی ماہانہ برآمدات اورکم ہوتی درآمدات معیشت میں بہتری کے آثار ہیں۔  کم توانائی لاگت اور شرح سود میں کمی سے برآمدات مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

مقبول خبریں