ریاض سے ماسکو ہاٹ لائن پر سعودی ولی عہد اور صدر پیوٹن کا اہم ٹیلی فونک رابطہ

ٹیلی فونک گفتگو میں علاقائی اور عالمی سطح پر جاری اہم پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا


ویب ڈیسک February 04, 2026

ریاض:

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں سعودی۔روسی تعلقات سمیت خطے اور دنیا کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور موجودہ تعاون کے شعبوں پر گفتگو کرتے ہوئے ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر اتفاق کیا۔

رابطے کے دوران توانائی، معیشت اور دیگر اسٹریٹجک شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔

ٹیلی فونک گفتگو میں علاقائی اور عالمی سطح پر جاری اہم پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے متعدد امور زیرِ بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی استحکام اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے قریبی رابطے جاری رکھنے پر زور دیا۔

مقبول خبریں