ایس ایم سائنس کالج کی منتقلی کیلیے گرلز کالج ختم کرنے کا فیصلہ

ایہ اقدام صوبائی محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پرکیا جارہاہے


Safdar Rizvi September 26, 2012

KARACHI: صوبائی محکمہ تعلیم نے گورنمنٹ ایس ایم سائنس کالج کوسندھ مدرسۃ السلام سے منتقل کرنے کے لیے کراچی میں طالبات کے ایک سرکاری کالج کوختم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

سول اسپتال کے قریب قائم گورنمنٹ گرلز کالج پنجابی کلب کوختم کرتے ہوئے گورنمنٹ ایس ایم سائنس کالج کواس کالج کی عمارت میں منتقل کیاجارہاہے۔

فیصلے کے تحت گورنمنٹ گرلز کالج پنجابی کلب میں زیرتعلیم طالبات کو اطراف کے علاقوں میں قائم سرکاری کالجوں میں منتقل کردیاجائے گایہ اقدام صوبائی محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پرکیا جارہاہے۔

جس سے کراچی میں طالبات کے قائم سرکاری کالجوں میں سے مزید ایک کالج کم ہوجائے گا۔

مقبول خبریں