آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

لاہور،شیخورہ، گوجرانوالہ،منگلا، چکوال،جہلم،راولپنڈی،مری،گجرات،نارووال،سیالکوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک September 05, 2014
اب تک سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 463 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مزید موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور،شیخورہ، گوجرانوالہ،منگلا، چکوال،جہلم،راولپنڈی،مری،گجرات،نارووال،سیالکوٹ اور قصور میں مزید موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے ہزارہ ڈویژن میں ایبٹ آباد،مانسہرہ میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 463 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مری میں 199،جہلم 195، گجرات 193 ، گوجرانوالہ 181، راولپنڈی 286، اسلام آباد 278 ، قصور 280 ، اوکاڑہ 257 ، کوٹلی 409، منگلا 326 اور سیلاکوٹ میں 310 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختوںخوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 80 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر واقعات میں کئی مکانات بھی تباہ ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں