مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نجیب اللہ نیازی انتقال کرگئے

نجیب اللہ نیازی عام انتخابات میں پنجاب کے علاقے بھکر کے حلقہ پی پی 48 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے


ویب ڈیسک October 04, 2014
انعام اللہ خان کے بھائی اور تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے قریبی عزیز ہیں، فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نجیب اللہ خان نیازی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کےرکن پنجاب اسمبلی نجیب اللہ خان نیازی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، نجیب اللہ نیازی عام انتخابات میں پنجاب کے علاقے بھکر کے حلقہ پی پی 48 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ وہ انعام اللہ خان کے بھائی اور تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے قریبی عزیز ہیں۔

نجیب اللہ نیازی کے انتقال پر وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا گیا جبکہ دیگر لیگی رہنماؤں نے بھی ان کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں