خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی فضائی کارروائی کے دوران 18 دہشت گرد ہلاک جبکہ بھاری مقدار میں بارودی مواد تباہ کردیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ میں دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، فضائی کارروائی کے دوران 18 دہشتگرد ہلاک جبکہ شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے، اس دوران بھاری مقدار بارودی مواد کو بھی تباہ ہوا۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی طرح خیبر ایجنسی میں بھی دہشتگردوں کے قلع قمع کے لئے مسلح افواج آپریشن کررہی ہے۔