فواد کو اپنی فلم میں لینے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا سرمد کھوسٹ

فواد خان کو فلم میں کاسٹ کرنے سے متعلق خبر بے بنیاد ہے، سرمد کھوسٹ


Showbiz Reporter October 28, 2014
واضح رہے کہ فوادخان نے گزشتہ روزایک بیان میں کہا تھا کہ سرمد کھوسٹ نے انھیں اپنی پہلی فلم میں سائن کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ فوٹو : فائل

اداکار فوادخان کی جانب سے سرمدکھوسٹ کی بطورپروڈیوسراورڈائریکٹرپہلی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے جاری کردہ بیان پر سرمد نے لاعلمی کااظہارکردیا ہے۔

''واضح رہے کہ فوادخان کی جانب سے گزشتہ روزایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں یہ کہاگیا تھا کہ سرمد کھوسٹ نے انھیں اپنی پہلی فلم میں سائن کرنے کے لیے رابطہ کیا لیکن تاحال انھوں نے فلم میں کام کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں لیا ''۔

اس خبرکے حوالے سے جب سرمد کھوسٹ سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے ''ایکسپریس'' کوبتایاکہ فوادخان ایک اچھا اداکار ہے اورمیں نے کبھی ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کے مخالف کوئی بیان نہیں دیا۔ جہاں تک بات ان کواپنی فلم میں سائن کرنے کی ہے توایسی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔ یہ بے بنیاد خبرہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

مقبول خبریں