ناسا کا راکٹ لانچنگ کے چند ہی سیکنڈ بعد گر کر تباہ

راکٹ ’انٹیرس‘ لانچنگ کے چند ہی لمحے بعد گر کر تباہ ہو گیا، ناسا حکام


ویب ڈیسک October 29, 2014
راکٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لئے سامان لے کر جا رہا تھا تاہم اس میں کوئی خلاباز سوار نہیں تھا، ناسا۔ فوٹو؛ فائل

20 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار ناسا کا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لئے سامان لے کر جانے والا راکٹ لانچنگ کے چند ہی سیکنڈ بعد تباہ ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ناسا حکام کا کہنا ہے کہ راکٹ 'انٹیرس' منگل کو ریاست ورجینا کے ساحلی علاقے پر قائم 'والپس فلائٹ فیسیلیٹی' نامی ایک کمرشل لانچنگ پیڈ فائر کیا گیا تاہم راکٹ پرواز کے چند ہی لمحوں بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ راکٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لئے سامان لے کر جا رہا تھا اور اس میں کوئی خلا باز سوار نہیں تھا۔

ناسا حکام کا کہنا ہے کہ 14 منزلہ اس راکٹ میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلا بازوں کے لیے ساز و سامان لدا ہوا تھا، راکٹ کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغٓاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں