مریدکے میں قبرستان میں 2 مخالف خاندانوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک

فائرنگ میں مقامی وکیل رانا صالح ایڈووکٹ اور ان کے 2 بیٹے جبکہ مخالف گھرانے سے تعلق رکھنے والے 2 بھائی ہلاک ہوئے


ویب ڈیسک November 04, 2014
دونوں گھرانوں میں پہلے سے دیرینہ رنجش چلی آرپی تھی ،پولیس فوٹو: فائل

جی ٹی روڈ پر واقع قبرستان میں قبر پر مٹی ڈالنے کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مریدکے میں جی ٹی روڈ پر واقع پکی اسٹاپ قبرستان میں مقامی وکیل رانا صالح ایڈووکٹ اور ان کے بیٹوں کی مخالف گھرانے سے قبروں پر مٹی ڈالنے کے معاملے پر تکرار ہوگئی، جس نے بڑھ کر جھگڑے کی صورت اختیار کرلی، اسی دوران دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رانا صالح ایڈوکیٹ اور ان کے دو بیٹے شعیب اور اویس موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ مخالف گروپ سے تعلق رکھنے والے دو بھائی عادل اورعمر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا جہاں عادل اور عمر بھی دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد دونوں گروپ کے مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں