کالعدم تحریک طالبان کے 2 کارکن اورایک ٹارگٹ کلر گرفتار

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک دستی بم ، 3 ٹی ٹی پستول مع میگزین و 30 گولیاں اور ایک مسروقہ ٹیکسی برآمد کرلی


Staff Reporter October 03, 2012
شیر شاہ سے ٹارگٹ کلر فرحان فنٹر گرفتار، اسلحہ برآمد، پولیس کا منشیات کے اڈے پر چھاپہ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

KARACHI: سی آئی ڈی آپریشن سول لائن نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، دستی بم اور مسروقہ ٹیکسی برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سی آئی ڈی آپریشن سول لائن فیاض خان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے فیڈرل کیپٹل ایریا اور ماڑی پور کے علاقے ڈاکس میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان شاہ عالم محسود اور محمد صادق محسود کو گرفتار کر کے ایک دستی بم ، 3 ٹی ٹی پستول مع میگزین و 30 گولیاں اور ایک مسروقہ ٹیکسی برآمد کرلی۔

مقبول خبریں