کراچی میں گرد آلود ہواؤں کا ڈیرہ موسم مزید سرد ہوگیا

غیرمعمولی تیز گردآلود ہواؤں کا سلسلہ آج شام تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک January 01, 2015
گرد آلود ہواؤں سے سانس اور الرجی کے مریضوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

شہر قائد میں گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے فضا میں گرد و غبار چھا گیا ہے جس کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں صبح سویرے سے ہی گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے جہاں فضا گرد و غبار سے اٹ گئی ہے وہیں حد نگاہ میں بھی کمی ہوئی ہے جس سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے اور کئی بین الاقوامی پروازوں کو اتارنے کے بجائے احمد آباد، مسقط اور زاہدان بھجوادیا گیا ہے۔ گرد آلود ہواؤں سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے وہیں اس کی وجہ سے سانس اور الرجی کے مریضوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ غیرمعمولی تیز گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ آج شام تک جاری رہے گا جس کے بعد موسم بتدریج معمول پر آجائے گا، گرد آلود ہواؤں کے نتیجے میں بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم سردی کی شدت بڑھ جائے گی ۔

مقبول خبریں