کراچی کے مختلف علاقوں سے ٹارگٹ کلر سمیت 3 جرائم پیشہ افراد گرفتار ترجمان رینجرز

ملزمان عادی مجرم ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ترجمان رینجرز سندھ


ویب ڈیسک January 04, 2015
گرفتار ٹارگٹ کلر بھی کئی افراد کے قتل میں ملوث رہا ہے۔ ترجمان، فوٹو؛ فائل

رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر سمیت 3 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے ایک ٹارگٹ کلر سمیت 3 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ عناصر ہیں جو جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ گرفتار ٹارگٹ کلر بھی کئی افراد کے قتل میں ملوث رہا ہے۔

مقبول خبریں